اخبار مارکیٹ بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :APNS
صدر اے پی این ایس کا دورہ اخبار مارکیٹ ،ٹکا خان سے ملاقات، آگاہی حاصل کی اخباری صنعت کا وجود خطرے میں: ٹکا خان ، مرکزی گھر بچائینگے :سید سرمد حسین شاہ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) صدر اے پی این ایس و سینیٹر سید سرمد حسین شاہ نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی دفتر اخبار مارکیٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان سے ملاقات کی اور اخبار مارکیٹ وسی ڈی اے کے درمیان ہونے والے معاملات سے آگاہی حاصل کی ،اے پی این ایس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اخبار مارکیٹ اخباری صنعت کی ریڑھ کی ہڈی اور مرکزی گھر ہے ، اس گھر کو بچانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین اسلام آباد کے صدر چودھری محمد شریف، اخبار فروش یونین راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل احمد عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں اخبار فروش بھی موجود تھے ، اس موقع پر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سید سرمد حسین شاہ اور اے پی این ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اخباری صنعت اپنا وجود کھو دے گی ، اخباری صنعت کو موجودہ حالات میں بھی ہزاروں کی تعداد میں کمیشن پر کام کرنے والے بغیر تنخواہ کے ایک فوج ملی ہے جو اس صنعت کیلئے گرمی، سردی و دیگر موسمی حالات کے باوجود خدمات سرانجام دے رہی ، اخباری صنعت کے ان سپاہیوں کی خدمات کا نقصان درحقیقت اخباری صنعت کا نقصان بلکہ وجود کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments