پاکستان انسٹیٹیوٹ فیشن ڈیزائن میں بے ضابطگیاں، انکوائر ی کمیٹی قائم
سینیٹ کمیٹی کی پمز میں طبی سہولیات کی خرابی پر تشویش، اچانک دورہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اپنے رپورٹرسے ) سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) میں مبینہ انتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی نے وفاقی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے پمز میں طبی سہولیات، صفائی اور مریضوں کی دیکھ بھال کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی اور ہسپتال کا اچانک دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ پمز انتظامیہ کی معذرت قبول کرلی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق پر جواب نہ ملنے کے باعث معاملہ مؤخر کردیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کے مبینہ نامناسب رویے سے متعلق تحریک استحقاق پر کمیٹی نے متعلقہ اہلکار اور افسران کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے اور عملے کی پیشہ ورانہ تربیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments