ملکی استحکام کیلئے اندرونی مفاہمت کی بھی ضرورت:سعد رفیق

 ملکی استحکام کیلئے اندرونی مفاہمت کی بھی ضرورت:سعد رفیق

بیرونِ ملک عمدہ سفارتکاری کرنیوالے ملک کے اندر بھی کامیاب ماحول پیدا کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جنہوں نے بیرونِ ملک عمدہ سفارتکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب ان کے لیے لازم ہے کہ وہ اندرونی دراڑیں بھرنے اور باہمی خلیج پاٹنے کے لیے ملک کے اندر بھی کامیاب سفارتکاری کا ماحول پیدا کریں۔ ایکس پر بیان میں خواجہ سعد رفیق نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام کے لیے صرف بیرونی سطح پر نہیں بلکہ اندرونی محاذ پر بھی مفاہمت اور رابطوں کی اشد ضرورت ہے ۔ٍسیاست اور معاملات کو چلانے کے لیے ہر کام نہ تو طاقت کے بے محابا استعمال سے ہو سکتا ہے اور نہ ہی محض سفارتکاری کے ذریعے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...