حکومت اخبار مارکیٹ سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے، اخبار فروشوں کے مسائل حل کرے :آر آئی یو جے

 حکومت اخبار مارکیٹ سیل کرنے  کا فیصلہ واپس لے، اخبار فروشوں  کے مسائل حل کرے :آر آئی یو جے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)راولپنڈی اسلام آباد (آر آئی یو جے ) نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور دیگر صحافتی حلقوں نے اخبار مارکیٹ کو سیل کئے جانے کے معاملہ پر اخبار فروش یونین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ اخبار مارکیٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اخبار فروشوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،آر آئی یو جے کے قائم مقام صدر توصیف عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس عابد عباسی، پریس کلب بھارہ کہو کے صدر محمد نسیم نون ،سینئر صحافی ڈاکٹر مشتاق سمیت دیگر پر مشتمل وفد نے اخبار مارکیٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان سمیت اخبار فروش یونین کے عہدیداران سے ملاقات کی اور اخبار مارکیٹ کو سیل کئے جانے ، اخبار فروشوں کو درپیش مسائل و مشکلات، صحافیوں، میڈیا ورکرز کے مشترکہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر ٹکا خان نے اخبار فروشوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے آنے والے صحافتی تنظیموں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...