سندھ :13اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
کراچی (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمشنر سندھ نے صوبے کے 13 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
جس کے تحت 39 خالی نشستوں پر 22 نومبر 2026 کو پولنگ ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نبیل ابڑو کے مطابق ضمنی انتخابات حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، ٹنڈوالہیار، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز، خیرپور، بدین، قمبر شہدادکوٹ، عمرکوٹ، تھرپارکر اور شکارپور میں ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments