کچھی کے علاقے میں جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی )کچھی کے علاقے ڈنگڑہ کے قریب ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود ڈنگڑہ کے مقام پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی بوگی پٹڑی سے اتر گئی واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments