وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد، لو ٹی گئی 50لاکھ سے زائد رقم والد کے حوالے

وزیر داخلہ کی لائبہ کے گھر آمد،  لو ٹی گئی 50لاکھ سے زائد رقم والد کے حوالے

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ لائبہ کے گھر گئے اور ان کے والد رانا اعجاز سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے جعلساز کی جانب سے لوٹی گئی رقم لائبہ کے والد کے حوالے کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد بھی ہمراہ موجود تھے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کولوٹی گئی 50 لاکھ سے زائد کی رقم دی، وزیر داخلہ نے لائبہ سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ، آئی جی اسلام آباد سہیل چودھری بھی لائبہ اعجاز کے گھر گئے ، آئی جی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ کے والد رانا اعجاز نے کہا کہ وزیر داخلہ سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے ساتھ جو حادثہ ہوا اسے کبھی بھول نہیں سکتا ، پاکستانی عوام کے میرے ساتھ ہونے پر سکون ملتا ہے ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...