پختونخوا، سرکاری خریداری کے جاری معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت

 پختونخوا، سرکاری خریداری کے جاری معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت

محکموں کو خریداری میں فنڈز کی دستیابی، قانونی تقاضوں، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کا حکم تمام جاری معاملات کا انفرادی جائزہ ہوگا:چیف سیکرٹری آفس کاتمام انتظامی افسران کو مراسلہ

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیف سیکرٹری آفس خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبے میں سرکاری خریداری کے جاری معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔مراسلے کے مطابق سرکاری اشیاء کی خریداری، تعمیراتی کاموں اور خدمات کے حصول کے تمام جاری معاملات کو محکمانہ ضروریات، ترجیحات اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق انفرادی بنیادوں پر جانچا جائے گا۔جائزے میں فنڈز کی دستیابی، قانونی تقاضوں کی تکمیل، شفافیت، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی مفاد کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔ خریداری کے آغاز سے جانچ پڑتال اور منظوری تک تمام مراحل کا جائزہ لیا جائے گا۔انتظامی سیکرٹریز کو اپنے محکموں، منسلک ڈائریکٹوریٹس، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں اس عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مزید کارروائی جائزے کے نتائج اور متعلقہ قانونی و ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق ہوگی۔مراسلے میں تمام جاری خریداری کے معاملات منسوخ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ ہر معاملے کا ضرورت، میرٹ اور قواعد کے مطابق جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...