سندھ کوٹے کی خالی اسامیوں کا ڈیٹا چار ماہ سے ایف بی آر میں زیر التوا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف بی آر میں سندھ کے شہری اور دیہی صوبائی کوٹے کے تحت خالی اسامیوں کا ڈیٹا چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فراہم نہ کیے جانے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس آفس ون کراچی کے چیف کمشنر کو فوری طور پر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اگر رپورٹ میں کوئی آسامی یا متعلقہ اندراج موجود نہیں تو صفر (Nil) رپورٹ ہونے کی صورت میں بھی لازمی طور پر آگاہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments