شہباز شریف کی رومانیہ کے نئے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے رومانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر لوکا نکولیسکو کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments