مالدیپ کے صدر 3روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے وطن روانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
صدر معیزو نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت آئندہ 2 سال میں 200 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا اور تعاون کی 20 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انو ر چو دھری نے صدر مالدیپ کو اسلام آباد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments