ملزم تنویر کے والدنے لندن سے آذربائیجان جاکر متاثرہ لڑکی کو ادائیگی کی:ذرائع

ملزم تنویر کے والدنے لندن سے آذربائیجان جاکر متاثرہ لڑکی کو ادائیگی کی:ذرائع

لاہور (کرائم رپورٹر )ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی لڑکی ڈیانانے مبینہ طور پر2کروڑ روپے لے کر ملزمان کے حق میں ویڈیو بیان جاری کیا۔۔

 لاہور ڈیفنس سی میں ستمبر 2026 کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی 20 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر بھاری رقم لیکر ملزمان کے حق میں ویڈیو بنائی،ملزم احمد تنویر کا تعلق کروڑ پتی بااثر خاندان سے ہے ۔ذرائع کے مطابق لڑکی سے بیان دلوانے کیلئے فون پر ملزمان کے ایک وکیل اور رشتہ داروں نے اسے آمادہ کیا جس کے بعد ملزم احمد کا والد لندن سے آذر بائیجان گیا اور لڑکی نے پاکستانی 2 کروڑ روپے لے کر ملزمان کے بارے بیان دیا اور وہ لڑکی اس وقت دبئی موجود ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...