جے یو آئی کا ایڈوائزری کونسل میں شامل ارکان کو تین روز میں مستعفی ہونے کا حکم

 جے یو آئی کا ایڈوائزری  کونسل میں شامل ارکان کو تین روز میں مستعفی ہونے کا حکم

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے ایڈوائزری کونسل میں شامل جمعیت علماء اسلام کے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر مستعفی ہونے کا حکم جاری کردیا ۔۔۔

میڈیا سیل جے یوآئی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا حقائق کے منافی اور انتہائی افسوسناک ہیں، مشیر اطلاعات غیرذمہ درانہ اور متنازعہ بیانات سے گریز کرے ،جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز پشاور میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں ہوا ، جاری بیان کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمریجنسی کے فیصلے کو جمہوریت کی نفی قرار دیا۔اجلاس ایڈو ئزری کونسل کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے جے یو آئی کے اب تک مستعفی نہ ہونے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے بصورت دیگر ان کی جماعتی رکنیت معطل تصور ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...