نئے انتظامی یونٹس کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر، مصطفی کمال

نئے انتظامی یونٹس کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر، مصطفی کمال

واپسی کا کوئی راستہ نہیں،چند دنوں میں کراچی بڑے اجتماع میں فیصلہ سنانے کوتیار اسٹیک ہولڈرز کو تسلیم کرنا پڑیگا موجودہ نظام مزید آگے نہیں چل سکتا،وفاقی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کی تحریک ایک ایسے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں، اگلے چند دنوں میں شارع فیصل پر کراچی اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع میں نئے انتظامی یونٹس کے حق میں فیصلہ سنانے کے لیے تیار ہے ، ہماری تحریک کراچی اور پاکستان کے عوام کے لیے عزت کے ساتھ جینے کا حق حاصل کرنے کی تحریک ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی پینے کے پانی، بجلی، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں میں دوا اور بچوں کے لیے معیاری تعلیم جیسے بنیادی انسانی حقوق تک سے محروم ہے ، ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اس ملک میں عزت کے ساتھ جینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اب یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس موجودہ نظام میں پاکستان مزید آگے نہیں چل سکتا۔ اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن بکاؤ مال نہیں، نئے انتظامی یونٹس بنانے کی تحریک کا کارکن ہونے پر فخر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...