فیصلہ سازی میں کور کمیٹی،سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنیکی خبر درست نہیں،بیرسٹر گوہر

فیصلہ سازی میں کور کمیٹی،سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنیکی خبر درست نہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیٹیوں کو مائنس کرنے سے متعلق کوئی اجلاس نہیں ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی الگ الگ باڈیز ہیں، پارٹی کے تمام فیصلے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی ہی کر رہی ہے ، دو کمیٹیوں کی تجاویز پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھتے ہیں، پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات سے متعلق فیصلے کرتی ہے ، اس کی تجاویز اور سفارشات کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا حتمی اختیار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے ، انہوں نے متعلقہ کمیٹیوں کو اختیارات تفویض کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...