بلوچستان:پرنس محمد خان احمد زئی 3گن مینوں سمیت اغوا

بلوچستان:پرنس محمد خان احمد زئی 3گن مینوں سمیت اغوا

خان آف قلات کا صاحبزادہ خضدارسے آرہا تھا نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر)سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3گن مینوں سمیت مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے ۔قلات پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ  خان  آف قلات خان سلیمان خان داؤد کے صاحبزادہ پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے 3 گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آرہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد انہیں گن مینوں کے ہمراہ اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متعلقہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...