لاہور:ایف آئی اے کی کارروائی حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے نے لاہور سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم وقاص خان آفریدی کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے 60 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے موبائل فون ، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments