بنوں میں دھماکا ، امن کمیٹی کے رکن سمیٹ 3 زخمی ، بیٹا جاں بحق : جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے، 4 زخمی

 بنوں میں دھماکا ، امن کمیٹی کے رکن سمیٹ 3 زخمی ، بیٹا جاں بحق : جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے، 4 زخمی

ملک سبیل کی گاڑی کو ٹاؤن شپ دبک سید خیل میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا کراچ خیل مسجدمیں نمازکے دوران حملے ، مسلسل فائرنگ، گولہ باری سے زخمیوں کی منتقلی میں مشکلات ہوئیں

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں قبائلی مشر اور امن کمیٹی کے رکن ملک سبیل خان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس سے ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ ملک سبیل خان کی گاڑی کو بنوں ٹاؤن شپ دبک سید خیل میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ،نتیجے میں ان کا بیٹا ملک اینار جاں بحق جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا جنوبی وزیرستان کی کراچ خیل مسجد میں نماز کے دوران مبینہ ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔ واقعہ نماز کے دوران پیش آیا جس کے زخمیوں میں ولی مت خان ولد مشال خان، صدام حسین ولد لعل گل، سعید ولد میر عباس اور قاری حسین ولد میر عباس شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کے باعث زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسلسل ڈرون یا کواڈ کاپٹر حملوں، مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ کی آوازوں کے سبب لوگ گھروں میں محصور رہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...