کسان بینک کے قیام کا اعلان دیرینہ مطالبے کی تکمیل : عظمیٰ
گندم کی قیمت 4500 روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ کسانوں کیلئے اہم پیشرفت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 50 ہزار ٹریکٹر مل رہے :وزیر اطلاعات
لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات سے صوبے میں زرعی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسان بینک کے قیام کا اعلان کسانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے پورا کیا جا رہا ہے ،وزیراعلیٰ نے کسانوں کے دیرینہ مطالبے پر گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی ۔اپنے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 50 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست 10 لاکھ کسان مستفید ہو رہے ہیں، مریم نواز نے کسانوں پر اعتماد کیا ، جس کا اظہار کسان کارڈ کے تحت سو فیصد ریکوری سے ہوتا ہے ۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس فراہم کیے جا رہے ہیں، کسانوں کو ٹریکٹر، سپر سیڈر اور کسان کارڈ کی سہولت دی جا رہی ہے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مریم نواز کا پنجاب ہے ، ایک بدلتا اور ترقی کرتا پنجاب، اب صوبے میں منصوبے اور ریلیف پیکجز محض فائلوں اور سوشل میڈیا تک محدود نہیں بلکہ ثمرات زمینی سطح پر پہنچتے نظر آ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments