پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دینگے : ختم نبوت کانفرنس
عقیدہ ختم نبوت کی تبلیغ و اشاعت کو فرقہ واریت سے جوڑناسراسرنا انصافی ،علما کرام کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے حرمین الشریفین کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ،حوثیوں کے حملوں کی مذمت،2روزہ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین کا خطاب
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام امیر مرکزیہ مولانا پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی کی سرپرستی میں منعقدہ 45ویں عظیم الشان آل پاکستان سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کی پہلے دن کی ابتدائی نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا عقیدہ ختم نبوت ، پاکستان کی سا لمیت اور حرمین الشریفین کا تحفظ یقینی بنانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، ہم سعودی عرب پر حوثیوں کے خونی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،چناب نگر سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی قادیانیت نوازی کے مترادف ہے، ہم عدم تشدد کی پالیسی پر عمل کرتے ،قادیانیت کے متعلق آئینی ترامیم پر عمل درآمدکروانے کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔
مقررین نے کہا دینی مدارس ومساجد امت مسلمہ کے روحانی و تعلیمی قلعے ہیں، علما کرام اور دینی مدارس کی کردار کشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ناموس رسالت او ر عقیدہ ختم نبوت کی تبلیغ و اشاعت کو مروجہ فرقہ واریت سے جوڑناسراسرنا انصافی اور مسلمانوں کے بنیادی عقائد کا قتل عام کرنا ہے ۔ کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد، صاحبزادہ عزیزاحمد خانقاہ سراجیہ کندیاں نے کی، مقررین نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی شدیدمذمت کی اورکہا اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔مولانا خالد عابد نے کہا ملک کے کسی بھی دینی مدرسہ کو حکومتی کنٹرول میں لینے کا عزم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ قافلوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،آج کی اختتامی نشستوں سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments