سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے

 سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے

پشاور (این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگلے وزیراعلیٰ کا تو پتہ نہیں کون ہو گا لیکن سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد میرے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو نالائق لا افسروں کی وجہ سے نقصان ہوا،ان افسروں کی وجہ سے سہیل آفریدی کے خلاف چالان جمع کیا گیا،آئین میں ایمرجنسی کیلئے کوئی مخصوص میعاد موجود نہیں، گورنر راج شاید 2 ماہ بعد ختم ہو جائے لیکن 12 اضلاع میں ایمرجنسی رہے گی۔ جج اور عدلیہ آزاد نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے ،عدلیہ ایک قابل اور محنتی جج سے محروم ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...