نورین نیازی کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست

 نورین نیازی کی نظر بندی میں توسیع  کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی بہن نورین نیازی کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے لیے ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نورین نیازی گزشتہ 38 روز سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور گزشتہ رات دل میں تکلیف کے باعث انھیں ہسپتال منتقل کرنا  پڑا۔درخواست کے مطابق نورین نیازی سے اہلِ خانہ اور وکلا کی ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی، جبکہ وہ ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، اس لیے ان کی نظر بندی میں توسیع امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...