ہائیکورٹ:مکان الاٹمنٹ کیس میں اے اے جی کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ڈپٹی رجسٹرار عدنان مجید خان اسلام آباد ہائی کورٹ کی سرکاری رہائشی مکان کی الاٹمنٹ کیلئے دائر درخواست میں متنازع مکان کسی دوسرے شخص کو الاٹ کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظورکرلی۔
،عدالت نے متعلقہ فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل درخواست پر پیرا وائزجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments