کابینہ کمیٹی تصفیہ قانون سازی کااجلاس،متعددترمیمی بلزمنظور
مسودات کو متعلقہ فورمز پر پیش کیا جائیگا:اعلامیہ،صدارت وزیرقانون نے کی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سمیت متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران کمیٹی نے نیشنل بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026کی منظوری دے دی، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ رولز 2006 میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی، اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ ترمیمی رولز 2026 کی منظوری بھی باضابطہ طور پر دی گئی جبکہ کمیٹی نے نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 18(3) میں ترمیم کی منظوری دی، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں منظور کیے گئے تمام قانونی مسودات کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورمز پر پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments