اختلاف رائے ہر شہری کا حق ، اپنی سوچ مسلط کرنا قبول نہیں : سرفراز بگٹی

 اختلاف رائے ہر شہری کا حق ، اپنی  سوچ مسلط کرنا قبول نہیں : سرفراز بگٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ہماری وفاداری غیر مشروط ہے، بلوچستان کے حقیقی مسائل اور احساس محرومی کو بنیاد بنا کر گمراہ کن بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔

اختلاف رائے اور سیاسی مطالبات کا حق ہر شہری کو حاصل ہے لیکن بندوق کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں۔بلوچستان کو اس وقت تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں تشدد کو جائز قرار دینے والا بیانیہ، مسلح دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی شامل ہیں۔ کسی محرومی یا سیاسی اختلاف کو تشدد کا جواز نہیں بنایا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں بلکہ تعلیم، مکالمے، سیاسی عمل اور جمہوری رویوں میں ہے ۔لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شہریوں کو قتل اور صوبے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر رہے ہیں، دہشت گردی بلوچستان کی ترقی، معاشی سرگرمیوں اور تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...