نامعلوم افراد کی فائرنگ اے سی اوگی مانسہرہ زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ اے سی اوگی مانسہرہ زخمی

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ پبی چراٹ روڈ پناکوٹ کے قریب اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ عادل وسیم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، اسسٹنٹ کمشنر قریبی رشتہ دار کی وفات پر تعزیت کے بعد واپس جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی ویگو گا ڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کے بھائی ساجد وسیم ایڈوو کیٹ کو تین سال قبل نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا ، عادل وسیم کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔تھانہ جلوزئی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، این این آئی کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی خان نے جلوزئی کا دورہ کر کے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کئے ، ان کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ملزمان تک پہنچ جائینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...