عمران کیخلاف دعویٰ :شہباز شریف کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت

عمران کیخلاف دعویٰ :شہباز شریف  کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر شہباز شریف کے وکلاء کو متفرق درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے دعویٰ  پر سماعت کی،وزیراعظم شہباز شریف کے وکلاء نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکلاء کو متفرق درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی متفرق درخواست دائر کررکھی ہے ۔ شہباز شریف نے ہتک عزت دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹے الزامات عائد کئے گئے ،جس سے مدعی کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...