بجلی کی قیمت کم کرکے 25سے 27روپے یونٹ تک لانا ہدف، چیئرمین نجکاری کمیشن

بجلی کی قیمت کم کرکے 25سے 27روپے  یونٹ تک لانا ہدف، چیئرمین نجکاری کمیشن

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی کے بڑھتے نرخ، توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ، مہنگی پیداواری لاگت اور قومی گرڈ سے صارفین کی بڑھتی ہوئی علیحدگی پاکستان کی معیشت کے لیے سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

 حکومت نے ان مسائل کے مستقل حل کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں بنیادی اصلاحات کا فیصلہ کیا ، جس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی، سرمایہ کاری کا فروغ اور صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنا ہے ۔محمد علی نے کہا کہ اصل ہدف بجلی کے نرخوں میں کمی اور ایک مؤثر مسابقتی مارکیٹ کا قیام ہے۔ اگر گرڈ سے بجلی کی قیمت 35 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 25 سے 27 روپے تک لائی جا سکے تو صارفین کے لئے سولر یا دیگر متبادل نظام نصب کرنے کی ضرورت اور ان پر سرمایہ جاتی اخراجات کا دباؤ بھی کم ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...