ناجائز پالیسیاں اور وسائل پر قبضہ قبول نہیں ،فضل الرحمن
عوام کے حقوق، جمہوریت،قومی خودمختاری کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی قوتوں،کسی ملکی طاقت کو وسائل ہڑپ نہیں کرنے دینگے ،مولانا امجد
لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آ ئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام آئین کی بالادستی،عوام کے حقوق، جمہوریت اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے ، وہ مانسہرہ میں ملک وحید کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ناجائز پالیسیوں اور وسائل پر قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے ، پاکستان کا مستقبل ہمارا منتظر ہے ، ملک کو مضبوط، مستحکم اور معاشی طور پر خوشحال بنانے اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کردار کی اشد ضرورت ہے ، ہم عالمی قوتوں اور ملک کے اندر موجود کسی بھی طاقت کو عوام کے حقوق اور ملکی وسائل ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments