جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت ایک ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت ایک ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(کورٹ رپورٹر)ضلع کچہری لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 35 ارب روپے کے فراڈ کے مقدمہ میں نعیم اکرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل۔۔۔

 جبکہ ملزم فہیم اکرم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی، این سی سی آئی اے نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز ملزم فہیم اکرم اور ملزم نعیم کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت نے ملزم نعیم اکرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزم فہیم کو 10 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،این سی سی آئی کے تفتیشی افسر کی طرف سے ملزمان کے 9 روز کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...