کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منائینگے

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نامہ نگار) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ شہدائے جموں منائیں گے ،یہ دن کشمیری عوام کے اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے شہدا کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

6نومبر 1947کو مہاراجہ ہری سنگھ کی ڈوگرہ افواج، بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسند گروہوں نے لاکھوں کشمیریوں کا قتلِ عام کیا تھا،یہ قتلِ عام جموں کے مختلف علاقوں میں ہوا تھا، متاثرین نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے ۔ آج آزاد جموں و کشمیر میں عام تعطیل ہوگی۔ دن کا آغاز مساجد میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سلامتی و خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوگا ،کشمیر لبریشن سیل، حریت اور مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ریاست کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں، مظاہرے اور احتجاجی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ،یومِ شہدائے جموں کی مرکزی تقریب مظفرآباد میں ہوگی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم شہدائے جموں پر جاری اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ اور شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر ثابت قدمی سے کاربند ہے اور اپنے کشمیری بہن ،بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا  انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر ثابت قدمی سے کاربند ہے ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947ء کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا ایک انتہائی المناک باب ہے ، شہدائے جموں کی قربانیاں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...