سموگ: 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 8 ہزار مریض رپورٹ

سموگ: 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 8 ہزار مریض رپورٹ

لاہور میں سموگ کیسا تھ کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا ، فلو وائرس کی گردش فضائی آلودگی کی شدت زیادہ ہونے پر بیرونی جسمانی سرگرمیاں محدود رکھی جائیں:ماہرین

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ، شہریوں کی صحت متاثر ہونے لگی،24 گھنٹوں میں 6بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 8ہزار سے زائد مریض رپورٹ،لاہور میں سموگ کے ساتھ کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا اور فلو وائرس کی گردش جاری ہے ۔ شہریوں میں فلو اور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات ظاہر ہونے لگیں۔ بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسم میں درد کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ میو ہسپتال میں فلو، انفلوئنزا اور کورونا جیسی علامات کے ساتھ 21سو سے زائد، جناح ہسپتال میں19سو سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں16سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور جنرل ہسپتال میں13سو سے زائد جبکہ گنگا رام ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ، چلڈرن ہسپتال میں بھی سینکڑوں بچے رپورٹ ہوئے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ میں موجود باریک زہریلے ذرات انسانی نظام تنفس کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ سموگ کے باریک ذرات پھیپھڑوں کے انتہائی اندرونی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ سموگ کے باعث سانس کی نالیوں میں سوزش اور جلن پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ فضائی آلودگی کی شدت زیادہ ہونے پر بیرونی جسمانی سرگرمیاں محدود رکھی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...