قومی اسمبلی کے 30 ویں اجلاس میں ریکارڈ قانون سازی، 24 بلز منظور
حکومتی 17 ،نجی ارکان کے 7 بلز منظور، مزید 16 بلز قانون سازی کیلئے ایوان میں پیش 298 سوالات کے جوابات، 3 قراردادیں منظور، 15 توجہ مبذول نوٹسز نمٹا ئے گئے
اسلام آباد (نامہ نگار)قومی اسمبلی کے 30ویں اجلاس کے دوران 13 سے 30 اکتوبر 2026ء تک ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24 بلز منظور کیے گئے جن میں 17 حکومتی اور 7 پرائیویٹ ممبرز بلز شامل ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق منظور شدہ 17 حکومتی بلز میں سے 7 سینیٹ جبکہ 10 صدرِ مملکت کو توثیق کے لیے بھجوائے گئے۔ اسی طرح 7 پرائیویٹ ممبرز بلز میں سے 5 سینیٹ اور 2 صدرِ مملکت کو ارسال کیے گئے۔ اجلاس کے دوران مزید 16 بلز ایوان میں پیش کیے گئے جن میں 9 حکومتی اور 7 پرائیویٹ ممبرز بلز شامل تھے۔
اس کے علاوہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کی تحریک بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی، جبکہ 3 قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر سلیکٹ کمیٹی کے متعدد اجلاسوں میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کا جائزہ لے کر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔اجلاس میں ارکان کے 298 سوالات کے جوابات دیے گئے جبکہ 17 توجہ مبذول کرانے کے نوٹسز میں سے 15 کے جوابات ایوان میں دئیے گئے اور 2 متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments