ہائیکورٹ:اکتوبرکے دوران 1930مقدمات نمٹائے گئے
جسٹس شاہ رخ نے اکیلے 364اورجسٹس انعام سے ملکر 172مقدمات کے فیصلے کیے سنگل بینچز نے 1606، ڈویژن بینچز نے 324مقدمات نمٹائے :کارکردگی رپورٹ
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائی کور ٹ نے اکتوبر 2026 کے دوران مجموعی طور پر 1930 مقدمات نمٹائے ، ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ 2الگ الگ ماہانہ ڈسپوزل رپورٹس میں سنگل بینچز اور ڈویژن بینچز کی کارکردگی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق سنگل بینچز نے 1606 جبکہ ڈویژن بینچز نے 324 مقدمات نمٹائے ۔ سنگل بینچز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہ رخ ارجمند نے اکتوبر کے دوران سب سے زیادہ 364 مقدمات،جسٹس ایاز شوکت نے 246 جبکہ جسٹس انعام امین منہاس نے 159 مقدمات نمٹائے ، اعدادوشمار کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان نے 161، جسٹس محمد آصف نے 156، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 150 اور جسٹس عمیر مجید ملک نے 140 مقدمات کے فیصلے کئے ، جسٹس سردار ایاز شوکت نے 98 مقدمات نمٹائے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے 84 اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 48 مقدمات نمٹائے ، دوسری جانب ڈویژن بینچز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ میں اکتوبر کے دوران جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سب سے زیادہ 172 مقدمات کے فیصلے کیے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے ڈویژن بینچ نے 59 مقدمات نمٹائے جبکہ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف کے ڈویژن بینچ نے 58 مقدمات کے فیصلے کیے ۔ اسی طرح جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک کے ڈویژن بینچ نے 25 مقدمات نمٹائے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے ڈویژن بینچ کے ذریعے ایک مقدمہ نمٹانے کا اندراج ہے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس کے ڈویژن بینچ کے ذریعے بھی ایک مقدمہ نمٹایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس سردار ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 8 مقدمات نمٹائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments