ہائیکورٹ:پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے نئے انتخابات کرانے کا حکم

ہائیکورٹ:پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے نئے انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24اکتوبر 2025 کے انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 90 روز میں پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعظم خان نے امتیاز گل اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ الیکشن کمیشن نوٹیفائی کر کے اپنے آئین کے رول 17 کے مطابق نئے انتخابات کرائے ،انتخابی شیڈول کے اعلان سے نتائج کے اعلان تک کا تمام عمل 90 دن میں مکمل کیا جائے ،عدالت نے انتخابی عمل مکمل ہونے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ ایڈہاک کمیٹی میں ڈائریکٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کو بطور ممبر شامل کیا جائے ، عدالت نے پنجاب، کے پی، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی ایڈہاک کمیٹی میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہاکہ فیڈریشن کی نئی باڈی کے چارج سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی روزمرہ امور چلائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...