مبینہ پولیس مقابلے :اپوزیشن کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

 مبینہ پولیس مقابلے :اپوزیشن کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

15 ارکان کے ہمراہ تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جائیگی، احمر بھٹی سنگین الزامات ہوں، تب بھی عدالتی کارروائی کا پورا حق حاصل:تحریک کا متن

لاہور(این این آئی)اپوزیشن نے پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں، مبینہ پولیس مقابلوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی قانونی حیثیت پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اپوزیشن رکن اسمبلی احمر بھٹی نے بتایا کہ وہ دیگر 15 اپوزیشن ارکان کے ہمراہ یہ تحریک التوا ئے کار مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کروائیں گے جس کا بنیادی مقصد پولیس  مقابلوں کے نام پر ہونے والی ہلاکتوں کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کیلئے تیار کی گئی تحریک التوا ئے کار کے متن میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ 2025 کے دوران سی سی ڈی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 924 افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ مارچ 2026 میں ایچ آر سی پی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔تحریک کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص پر سنگین الزامات ہوں، تب بھی اسے آئین کے تحت منصفانہ سماعت اور عدالتی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے ، کیونکہ سزا دینے کا اختیار صرف اور صرف عدلیہ کا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...