ڈی آئی جی آپریشنز کی فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری

ڈی آئی جی آپریشنز کی فیس  بک پر آن لائن کھلی کچہری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت منانے کیلئے پولیس اور عوام کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔

 قانون کی خلاف ورزی پرکسی کو رعایت نہیں ملے گی، خواہ وہ وردی میں ہو یا عام شہری۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات اور تجاویز کا جواب دیتے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا لاہور میں 12 سے 14 مارچ تک بسنت منانے کا اعلان ہوچکا ہے ۔ 15 جنوری سے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈ لگانا لازمی ہوگا، شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور میں سوسے زائد مقامات پر راڈ لگانے کے کیمپ قائم کیے جائینگے جبکہ بسنت کی تقریبات شہر کے 40سے زائد پارکس میں بھی منعقد کی جائینگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...