فائیو جی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل معیشت کو تیز کرنے کیلئے اہم محرک ، شاہد عمران
لاہور (اے پی پی)فیڈریشن خوراک کی علاقائی کمیٹی کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ فائیو جی سے لیس انٹرنیٹ آف تھنگز سینسرز آبپاشی اور فصلوں کی نگہداشت کو بہترین بنا سکتے ہیں۔
جس سے قومی جی ڈی پی کے لیے اہم زرعی شعبے میں پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔آج یہاں ایک جدید ترین زرعی فارم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5G ٹیکنالوجی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو تیز تر کرنے کے لیے ایک اہم محرک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments