عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ جائینگے
اسلام آباد(این این آئی )وزیراعظم شہباز شریف کل اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم 13 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بعض وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیراعظم کی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ترکیہ 9 سے 20 نومبر تک کوپ 31 کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ عالمی رہنما ئوں کا سربراہی اجلاس 11 اور 12 نومبر کو انطالیہ میں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments