این اے 77 ضمنی الیکشن ، مرکزی مسلم لیگ کے دھاندلی الزامات

این اے 77 ضمنی الیکشن ، مرکزی مسلم لیگ کے دھاندلی الزامات

ویڈیو ثبوت پیش کر دیئے ،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے :فیصل ندیم عظمیٰ پراپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار:ترجمان

لاہور(سیاسی نمائندہ )مرکزی مسلم لیگ نے این اے 77ضمنی انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے نتائج مسترد کردئیے ،عدالت سمیت تمام فورمز پر جانے کا اعلان کردیا ۔ مرکزی ترجمان فیصل ندیم کاکہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا جس کے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ این اے 77 کی سیٹ ہم جیت چکے ، ن لیگ دھاندلی لیگ ، ہمیشہ الیکشن مینج کرتی ہے ، ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ عدالت سمیت تمام فورمز پر جائیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے ۔عظمیٰ بخاری نے مرکزی مسلم لیگ بارے الزام لگا کر جو ویڈیو شیئر کی وہ مرکزی مسلم لیگ کا کارکن نہیں بلکہ پریذائیڈنگ افسرہے عظمیٰ بخاری اپنی ٹیم بدلیں، وزیراعلیٰ قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہیں تو یہ بتائیں این اے 77 میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے حوالے سے قانون کی عملداری کہاں تھی۔ مقامی ہوٹل میں امیدوار حلقہ این اے 77 قاضی ابراہیم گجر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر،صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم،صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب ڈاکٹر مذمل اقبال ہاشمی،انجینئر حارث ڈار و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے تمام ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے ۔

گوجرانوالہ اورچیچہ وطنی میں الیکشن ہوا، دونوں جگہ اراکین اسمبلی فوت ہوئے تھے ، دونوں جگہ ن لیگ نے فوت ہونے والوں کے صاحبزادوں کو ٹکٹ دیا، یہ سیاست میں موروثیت ہے ، چند خاندانوں نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ نے ایک ورکر کو اس معرکے میں اتارا،خیال یہ تھا کہ یکطرفہ مقابلہ ہے ،لیکن جیسے ہی انتخابی مہم شروع ہوئی، ابراہیم گجر اور انکے ورکرز نے زبردست قسم کی انتخابی مہم کو منظم کیا، ایک ایک دروازے تک ہمارے کارکنا ن گئے ، پھر حلقے کی صورتحال بدلنا شروع ہو گئی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا لیکن عوام میں جائیں تو بجلی،گیس کا بل ،پٹرولیم کی قیمتیں، مہنگائی، خودکشیاں سب کے سامنے ہیں، عوام کا غم و غصہ سامنے آنے لگا اور لوگ جوق درجوق مرکزی مسلم لیگ کا ساتھ دینے لگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...