عمران کی ہدایت ہے مقدمات بیرسٹر سلمان دیکھیں :مشال

عمران کی ہدایت ہے مقدمات بیرسٹر سلمان دیکھیں :مشال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر ایک پروفیشنل وکیل ہیں اور۔۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ان کے تمام مقدمات صرف بیرسٹر سلمان صفدر ہی دیکھیں گے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے بیرسٹر سلمان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کی بھرپور مخالفت کرتی ہیں۔آخر کون نہیں چاہتا کہ بانی کی ملاقات ہو؟ کون اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہیجان کی صورتحال پیدا کر رہا ہے اور کون سلمان  صفدر  کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ؟اس حوالے سے بہت سے سوالات موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی کی کوشش ہونی چاہیے کہ اپنے قائد، ان کی اہلیہ اور بہنوں کی راہ میں آسانیاں پیدا کی جائیں، نہ کہ ایسے معاملات پیدا کیے جائیں جن سے مشکلات میں اضافہ ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...