وفاقی محکموں میں 5,375اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان
بلوچستان کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا طریقہ کار اب اضلاع کی سطح پر ہی انجام دیا جا رہا نوجوانوں کی زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے بالائی عمر کی حد میں 10 سال کی رعایت
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے وفاقی محکموں میں بلوچستان کوٹہ کے تحت 5,375 اسامیوں پر بھرتی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)اور نیشنل جاب پورٹل کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق اس اقدام کی سب سے اہم پیشرفت یہ ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی سہولت کیلئے بھرتیوں کا طریقہ کار اب اضلاع کی سطح پر ہی انجام دیا جا رہا ہے جس کے باعث امیدواروں کو اب دور دراز سفر کرنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے بالائی عمر کی حد میں 10 سال کی اضافی رعایت بھی دی گئی ہے ۔حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ان اسامیوں پر شفاف اور تیز تر انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے سلیکشن انٹرویوز کی بنیاد پر کی جائے گی ۔ خواہشمند اور اہل امیدوار اپنی آن لائن درخواستیں اور تفصیلات نیشنل جاب پورٹل کی سرکاری ویب سائٹ njp.gov.pk پر جمع کرا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments