پٹرول 8اور ڈیزل 7روپے فی لٹر مزید سستا
نومبر میں پٹرول 39.91،ڈیزل 31 روپے 96 پیسے لٹر سستا ہوچکا
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے آج بدھ کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔منگل کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 8 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 338روپے مقرر کر دی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 7روپے فی لٹر سستا کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 371روپے مقرر کر دی گئی ۔ اوگرا کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 39 روپے 91 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ہے ۔ 31 اکتوبر کو پٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لٹر تھی جبکہ آج پٹرول 338 روپے فی لٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ گزشتہ رات بھی پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔ اسی طرح نومبر میں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 31 روپے 96 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments