پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں شریک ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس  میں شریک ملزمہ نسیم بی بی مفرور قرار

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی انسداد منشیات عدالت نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں شریک ملزمہ نسیم بی بی کو مفرور قرار دیتے ہوئے ملزماان نسیم بی بی اور جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمان کے حوالے سے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ وفاقی انسداد  منشیات عدالت میں انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزمہ انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا۔ اے این ایف کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ نسیم بی بی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ عدالت نے انمول پنکی کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لیے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے قرار دیا کہ نقول کی فراہمی کے بعد ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر انمول پنکی کے اثاثوں کی ضبطی سے متعلق درخواست پر بھی دلائل طلب کرلیے ۔ اے این ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جرائم کی آمدنی سے حاصل کیے گئے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...