بریگیڈیئر (ر) وقار احمد پی آئی اے میں جی ایم تعینات
کراچی (این این آئی) پی آئی اے میں جی ایم سکیورٹی ویجیلنس کے عہدے پر اہم تقرری کردی گئی۔
پی آئی اے نے بریگیڈیئر (ر) وقار احمد کو جنرل منیجر کارپوریٹ سروسز، سکیورٹی اینڈ ویجیلنس تعینات کردیا، بریگیڈیئر (ر) وقار احمد پاک فوج میں 30 سال سے زائد خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جی ایم سکیورٹی وقار احمد براہ راست چیف ایگزیکٹو آفیسر کو رپورٹ کریں گے۔ موٹر ٹرانسپورٹ، سکیورٹی اینڈ ویجیلنس اور فیسیلٹیز مینجمنٹ کے شعبے ان کے ماتحت ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments