ایف آئی اے ہر شکایت پر مقدمہ کرنے کی پابند نہیں:لاہور ہائیکورٹ

ایف آئی اے ہر شکایت پر مقدمہ کرنے کی پابند نہیں:لاہور ہائیکورٹ

میڈیکل رپورٹ میں زخموں کی موجودگی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں حراستی ملزم پر پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا مقدمہ کرانے کی درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے حراستی ملزم پر تشدد کے الزام میں ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی درخواست خارج کر دی، فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہر شکایت پر مقدمہ درج کرنا ایف آئی اے کی لازمی ذمہ داری نہیں،سرکاری اہلکاروں کے خلاف حراستی تشدد کی شکایات کی تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کو حاصل ہے ،ایسا مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے منظوری لازمی ہے ، متعلقہ اتھارٹی مقدمہ درج نہ کرنے کی صورت میں تحریری طور پر وجوہات دینے کی پابند ہوگی۔فیصلے میں قرار دیا گیا کہ میڈیکل رپورٹ سے زخموں کی موجودگی ثابت ہوسکتی ہے لیکن اس سے ملزمان کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوتا، میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کی انکوائری بند ہونے سے متاثرہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے ۔ فیصلے کے مطابق سیشن کورٹ فیصل آباد نے بھی ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا تھا مقدمہ درج کرنے کا نہیں، درخواست گزار سیشن کورٹ فیصل آباد میں پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کرسکتا ہے ۔عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ متعلقہ اتھارٹی کا اختیار ہے ،عدالت اپنی رائے مسلط نہیں کرے گی، 11اکتوبر 2025 کا حکم کسی نے چیلنج نہیں کیا وہ حتمی ہو چکا ،اس حکم میں ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کا کہا گیا تھا، مقدمہ درج کرنے کا نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...