CDA متاثرین کوعدم ادائیگی، سیکٹرزڈویلپمنٹ متاثر:آئینی عدالت

  CDA متاثرین کوعدم ادائیگی، سیکٹرزڈویلپمنٹ متاثر:آئینی عدالت

متاثرین کو 8ارب سے زائد واجب الادا، 10739متبادل پلاٹ زیر التوا ہیں

اسلام آباد (کورٹ رپوٹر)وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ زمین کے حصول کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی، متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور بحالی کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی قانونی ذمہ داریوں کا تعین متعلقہ قانون اور حصول اراضی کے ایوارڈز کی روشنی میں کیا جائے گا۔ عدالت نے سی ڈی اے متاثرین کے معاوضوں، متبادل پلاٹوں اور بحالی کے معاملات کی درجنوں درخواستوں پر مشتمل خالق داد و دیگر بنام سی ڈی اے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرین کو زمین کے حصول کے باوجود معاوضوں کی عدم ادائیگی، متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ ہونا، بحالی کی سہولیات سے محرومی اور حاصل کیے گئے سیکٹروں کی ترقی میں تاخیر جیسے مسائل درپیش ہیں۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرین کے تقریباً 8 ارب 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کے معاوضے واجب الادا اور 10 ہزار 739 متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ زیر التوا ہے ۔ فیصلے میں سیکٹر ای 12 کا خصوصی ذکر کیا گیا جہاں الاٹی 1989ء سے اپنے پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ اور قبضے کے منتظر ہیں۔ الاٹیوں نے 2018ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے 14 جون 2021ء کو سیکٹر کی جلد ترقی اور متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے مناسب پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...