ضیاء الرحمن اور راحیل چیمہ ڈپٹی سیکرٹریز دفاع تعینات، احسن منگی کو سیکرٹری صنعت کا اضافی چارج تفویض

 ضیاء الرحمن اور راحیل چیمہ ڈپٹی سیکرٹریز دفاع تعینات، احسن منگی کو سیکرٹری صنعت کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سپیشل سیکرٹری احسن علی منگی کو وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفاقی سیکرٹری کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

وزارت دفاع میں دو ڈپٹی سیکرٹریز کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سیکر ٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر ضیاء الرحمن کو ڈپٹی سیکر ٹری دفاع ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ وہ سید عرفان حسین شاہ کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ سیکرٹریٹ گروپ کے بی ایس 19 کے افسر راحیل احمد چیمہ کو بھی ڈپٹی سیکر ٹری دفاع ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ وہ سہیل بابر کی جگہ لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...