پیپلز پارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس پر سندھ بھر میں جلسوں کااعلان
کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی سندھ نے 30 نومبر کو پارٹی کے 59 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبے بھر کے تمام اضلاع میں جلسوں کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ یوم تاسیس کے جلسوں میں سندھ کی وحدت اور بقا کے لیے نئے صوبوں اور متنازع کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ اسمبلی کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ 30 نومبر کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھرپور جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments