عمران خان کا فضل الرحمن کے ساتھ وسیع اتحادکا پیغام،پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد

عمران خان کا فضل الرحمن کے ساتھ  وسیع اتحادکا پیغام،پارلیمانی کمیٹیوں  میں واپسی کی تجویز مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وکلا سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ وسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ہے۔

 سابق وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز کو بھی مسترد کردیا،ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کے ساتھ ملاقات میں لطیف کھوسہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز دی گئی تاہم عمران خان نے تجویز مستردکردی اورکہا کہ موجودہ حکومت اورپارلیمان میں سخت موقف اوربائیکاٹ رہنا چاہیے ، ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ لارجر اپوزیشن الائنس کے لیے پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن قائدین فیصلے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...